عمران خان کو حکومت میں رہنے اور بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔فائل فوٹو
عمران خان کو حکومت میں رہنے اور بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن کے دو فرنٹ مینوں کی گرفتاری کیلیے چیئرمین نیب کو خط

قومی احتساب بیورو(نیب)خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے دو فرنٹ مینوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلیے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کو خط لکھ دیاہے،خط میں مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کی وجوہات بھی درج کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق خط میں کہاگیا ہے کہ گل اصغر ودلد نمر خان مولانافضل الرحمن کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں ،نوراصغر ولد گل اصغر بھی مولانا فضل الرحمن کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں۔

خط میں کہاہے کہ ڈی آئی خان میں 7 ہزار کینال جائیدادگل اصغرکے نام پر ہے ،گل اصغر کو 2 مرتبہ طلبی کے سمن جاری کیے گئے ،ایک نوٹس 3 نومبرجبکہ دوسرا9 نومبرکوجاری کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے ۔

نیب کاکہناہے کہ یکم دسمبر کو ڈی پی او کے ذریعے گل اصغر کو 10 دسمبر کو پیشی کانوٹس دیاگیا،گل اصغر نے غیردستخط شدہ درخواست بھیجی کہ پیشی کیلئے ایک ماہ کاوقت دیا جائے ۔

مولانا فضل الرحمن کی 2ہزار کینال جائیدادنوراصغر کے نام پر ہے،نورااصغرکو بھی دو مرتبہ طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے ،مگر وہ طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے ،خط میں دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔