حکومت نے 8 غیر ملکی دوا سازکمپنیوں سے کوروناکی ویکسین خریدنے کے لیے رابطے کرلیے۔
وی سی نیشنل ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد ڈاکٹر اسد حفیظ کا کہنا ہےکہ فائزراورماڈرناکی میسنجر آر این اے ویکسینز میں پاکستانی حکام کی دلچسپی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں 5 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ویکسن ملناپاکستان کی بڑی کامیابی ہوگی البتہ پاکستانیوں کی اکثریت کو 6 ماہ تک ویکسین فراہمی ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد کے مطابق کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھا کررہی ہے، 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ویکسین لگانا شروع کردیں گے اور ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کے حصول کے لیے 150ملین ڈالرکی رقم مختص کرنےکی منظوری دے چکی ہے اور حکومت نے ویکسین ایڈوانس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔