بلاول بھٹو نے کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا اورفاتحہ خوانی کی، دونوں رہماؤں میں لانگ مارچ اور استعفوں کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچا۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اورقمرالزمان کائرہ وفد میں شامل ہیں۔ جیل حکام نے بلاول اوران کے وفد کے علاوہ دیگر کارکنوں کو جیل کے اندر جانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے فیصلوں پر گفتگو کی۔ بلاول بھٹو زرداری استعفوں کے معاملے پر شہباز شریف سے ان کی رائے بھی دریافت کی ۔ شہباز شریف اور آصف علی زرداری مفاہمتی پالیسی کے ہم خیال ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو شہباز شریف کو سابق صدر آصف زرداری کا پیغام بھی دیا۔