زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

جامعہ کراچی کے باہر کریکر حملہ۔ دو رینجرز اہلکاروں سمیت 3افرد زخمی

جامعہ کراچی کے باہر کریکر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں دو رینجرز اہلکاربھی شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،کریکربم جامعہ کراچی کے باہر رینجرزکی چوکی پر پھینکا گیا جس کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے،علاقے کو گھیرے میں لے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔