بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا۔فائل فوٹو
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا۔فائل فوٹو

11 جنوری سے ہر صورت اسکولز کھولنے کا اعلان

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 11 جنوری سے ہر صورت اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔

30 سے زائد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت اعلان کرے یا نہ کرے 11 جنوری کو ہر صورت اسکولز کھولیں گے، اسکولز کھولنے کی کیا حکمت عملی ہوگی یہ بعد میں طے کرینگے، حکومت نے بھی 11 جنوری کی تاریخ دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنزاورسسٹم پر مشتمل سپریم کونسل تشکیل دیدی ہے، اگر حکومت ادارہ سیل کرے گی تو بھرپوراحتجاج کریں گے، جب سب کچھ کھلا ہے تو تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے تعلیمی اداروں کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اعلان کا احترام کیا، اب ایس او پیزکے ساتھ ادارے چلائیں گے، تعلیمی اداروں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پرعملدرآمد کریں، 27 دسمبر سے پہلے این سی او سی کو تحریری تجاویز دی جائیں گی۔