آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے نائیک شاہجان اور سپاہی حمید شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فورسز نےلائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیاجس کے نتیجے میں بھارتی فورسز کے بھاری جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے دوجوان شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں 35سالہ نائیک شاہجہان اور 21 سالہ سپاہی حمید شامل ہیں۔ عدالت میں والد نے بیٹے کے قتل کے ملزم کو گولی مار دیخیال رہے بھارت کی جانب سے آئے روز لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے جس پر کل دفتر خارجہ نےبھارتی سینئر سفارتکار کو طلب کر کے احتجاج بھی کیا تھا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بھارت میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت رواں سال 2970 بارجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کرچکا ہے،رواں سال بھارتی فائرنگ سے 27 افرادشہیدجبکہ 249 زخمی ہوچکےہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے بھارت کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر مذمت کی اور کہا کہ مسلسل اشتعال انگیزیاں خطے کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں۔