فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا ٹیچرزکو بحال کرنے کا فیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواٹیچرزکو بحال کرنے کا فیصلہ معطل کر دیااورپشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیلیں سماعت کےلیے منظورکرلیں۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں سیاسی ترجیحات پر بھرتیاں ہوئیں،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ سیاسی ترجیحات ہونا ایک الگ چیز ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے استفسارکیاکہ پہلے یہ بتائیں آپکا کیس کیا ہے؟۔

جسٹس منیب اختر نے کہاکہ کیا عدالت کو پیش کی گئی دستاویزات پشاور ہائیکورٹ میں پیش کی گئیں؟،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سمجھتا ہے عدالت میں ہر دستاویز کو پذیرائی ملے گی۔

عدالت نے خیبرپختونخواٹیچرز کو بحال کرنے کا فیصلہ معطل کر دیااورپشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیلیں سماعت کےلئے منظورکرلیں،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت سردیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔