کورونا وائرس سے 105 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار673، سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، بلوچستان میں 17 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799، اسلام آباد میں 35 ہزار 203 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 36 ہزار 799 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 28 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 3 لاکھ 88 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 510 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 452، سندھ میں 3 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 489، اسلام آباد میں 379، بلوچستان میں 176، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 193 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔