اداکار و گلوکارعلی ظفرکےخلاف جنسی ہراسگی اورکردار کشی کی مہم پرمیشا شفیع قصوروارقراردیدی گئیں،ایف آئی اے نے میشا شفیع کی سوشل میڈیا مہم کو جھوٹا قراردیدیا،سائبرکرائم ونگ نے میشا شفیع سمیت8 افرادکو جھوٹی مہم پر قصواوار قراردیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے عبوری چالان لاہورکی عدالت میں جمع کرا دیا،سائبر کرائم ونگ نے میشا شفیع سمیت8 افراد کےخلاف کارروائی کی درخواست دیدی،عبوری چالان میں کہاگیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفرپرجنسی ہراسگی کے ہتک آمیزالزامات لگائے۔
علی ظفرنے توہین آمیز مہم پر2018 میں ایف آئی اے کو میشا شفیع کےخلاف درخواست دی،میشا شفیع الزامات ثابت کرنے کیلیے کوئی گواہ پیش نہ کرسکیں،میشا شفیع سمیت 8 افراد الزامات پرایف آئی اے میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔
عبوری چالان میں میشا شفیع ،عفت عمر،علی گل پیرسمیت8 افراد قصوروارقراردیے گئے ہیں ،چالان میں ماہم جاوید،لیناغنی،حیسم الزمان، فریحہ ایوب اورفیضان رضاکو بھی قصوروار قراردیاگیاہے۔