مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو
مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو

سانحہ اے پی ایس اور سقوط ڈھاکہ پر مریم نوازشریف نے پیغام جاری کردیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”آج کے دن آرمی اسکول پشاورکا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا۔ دہشت گردوں نے ہمارے پھول سے بچے، ہمارا مستقبل ہم سے چھین لیا۔

قوم نے نواز شریف کی قیادت میں مسلح افواج اور تمام سول سیکیورٹی اداروں کی مدد سے اپنے بچوں کے خون کا بدلہ لیا۔دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی اور امن بحال کیا۔“

سقوط ڈھاکہ کے 49 برس مکمل ہونے پر مریم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”49 برس پہلے آج ہی کے دن قائد اعظم کا پاکستان دو لخت ہو گیا۔ اس لیے کہ ایک ڈکٹیٹر نے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ ووٹ کی عزت پامال کی۔

حمود الرحمن کمیشن کی سفارشات کو ٹھکراتے ہوئے آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے۔ اب یہ نہیں ہو گا۔قوم جاگ چکی۔“