عمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے۔فائل فوٹو
عمران خان کا سب سے بڑا جرم ملک کے نوجوانوں کی امیدوں کا قتل ہے۔فائل فوٹو

عمران خان کو31 جنوری تک مستعفی ہونا پڑے گا۔ بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کو31 جنوری تک مستعفی ہونا پڑے گا، ضرورت پڑی تو سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلیے بھی تیار ہیں ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ بحران کاواحد حل وزیراعظم کااستعفیٰ ہے،وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو دما دم مست قلندر ہوگا،دما دم مست قلندرکافائدہ اپوزیشن کو ہے حکومت کا نقصان ہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپوزیشن کرنا اورمزاحمت کرنا جانتے ہیں ،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اوراسپیکر کٹھ پتلی ہوں تومذاکرات کیسے ہوںگے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وزیراعظم جائے تو کوئی طریقہ نکلے گا،لانگ مارچ اوراستعفوں کے ایٹم بم استعمال کرنے کی حکمت عملی بنائیں گے،حکمت عملی وہ ہوگی جس سے ملک کو مشکل نہ ڈالا جائے .

انہوں نے کہاکہ ملک کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کریں گے ،ہم ملک اوراداروں کو نقصان سے بچانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ میں بہت بھاری دن ہے،اس حکومت نے اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین کو لاوارث چھوڑا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے،ایسا معاشی بحران مشرف اور ضیادور میں بھی نہیں دیکھا،مہنگائی کیخلاف یہ حکومت کچھ نہیں کر رہی،عوام ضرورت سے زیادہ مشکلات کاشکار ہے،مہنگائی میں ہم پورے خطے میں آگے ہیں،گروتھ ریٹ میں ہم پورے خطے سے پیچھے ہیں ،ہمیں اس سلیکٹڈحکمران کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو کاکہناہے کہ ملتان کا جلسہ کچھ وزیروں کیلیے ہضم کرنا مشکل ہے،یہ شوآف ہینڈ کے ذریعے سینٹ الیکشن میں دھاندلی کرناچاہتے ہیں،حکومت جانتی ہے کہ سینیٹ میں ان کو اکثریت نہیں ملے گی،عدالت کوغیرجمہوری قدم میں شامل کرنے کی کوشش میں ناکام ہوں گے۔