وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج انہوں نے پشاورکا دورہ کیا جس دوران ان کے قافلے میں پروٹوکول کی27 گاڑیاں تھیں ۔
تفصیلات کے مطابق دورہ پشاور کے دوران وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں گاڑیوں کی لمبی قطار دیکھنے کو ملی ، ان کے ساتھ 27 گاڑیوں پر مشتمل پروٹوکول تھا ۔
عمران خان نے پشاور میں ملاقاتوں کے علاوہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورحیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے توسیعی منصوبے کا بھی افتتاح کیا ۔
انسٹی ٹیو ٹ آف کارڈیالوجی شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرے گا جنہیں علاج معالجے کیلئے دوسرے صوبوں میں جانا پڑتا تھا ۔