ملک میں فی تولہ سونا مزید 750 روپے مہنگا ہوگیا
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 643 روپے بڑھ کر 95 ہزار 808 روپے ہوگئی ہے
December 16, 2020 · کامرس
ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 800 روپے ہوگئی
ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی فی تولہ ساڑھے7 سو روپےکا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 643 روپے بڑھ کر 95 ہزار 808 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہوکر 1864 ڈالرکا ہوگیا ہے۔