ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو
ہم بار بار آئین توڑتے ہیں۔ عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں۔فائل فوٹو

نیب نے نواز شریف کی جائیدادوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جائیدادوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔
نیب دستاویزات کے مطابق نوازشریف 1679 کنال زرعی اراضی کے مالک اور اتفاق ٹیکسٹائل، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی و محمد بخش ٹیکسٹائل میں کروڑوں روپے کے شیئر ہولڈر ہیں۔
نیب دستاویزات کے مطابق دو زرعی ٹریکٹر اور دو لگژری گاڑیاں بھی نواز شریف کے نام ہیں۔
عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کو 13 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ مریم نواز نے جائیداد ضبطگی کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ستمبر کے آغاز میں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف، عبدالغنی مجید اور انورمجید پر فرد جرم عائد کر دی تھی جب کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔
توشہ خانہ ریفرنس کے تحریری حکم نامے میں عدالت نے نوازشریف کی گرفتاری کے لیے نیب تفتیشی کو ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
عدالت نے حکم دیا تھا کہ نیب تفتیشی افسر نوازشریف کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سمیت ٹھوس اقدامات کریں۔ نوازشریف کے دائمی وارنٹ جاری کر کے ان کا کیس دیگرملزمان سے الگ کیا جاتا ہے۔