حکومتی نمائندے صرف گھسی پٹی فرسودہ اور بے عمل کھوکھلی بیان بازی کررہے ہیں، صدر مسلم لیگ ن
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ایسی صورت میں یہ درخواستیں پیش رفت کے قابل نہیں رہیں، وکیل اپوزیشن لیڈر

16 دسمبر کی تاریخ قوم کے زخم تازہ کردیتی ہے، شہباز شریف

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 16 دسمبر کی تاریخ قوم کے زخم تازہ کردیتی ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے سقوط ڈھاکا اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو یاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن 49 سال قبل مشرقی پاکستان اور 6 سال قبل آرمی پبلک اسکول کا سانحہ رونما ہوا۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ اے پی ایس کا سانحہ قومی تاریخ کا بہت دردناک اور ناقابل فراموش واقعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی، اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے بڑی جرات، تدبر اور حکمت سے ایک قومی بیانیہ تشکیل دیا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور ان کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ کو ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالی غمزدہ والدین، خاندانوں کو صبر دے، شہدا کو جنت الفردوس میں مقام بلند سے سرفراز فرمائے، آمین