ڈاکٹر خالد نقیب سے کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے ملاقات کی اور کرونا کی فوری تشخیص کے لیے موبائل ایپ بنانے پر مبارک باد دی
ڈاکٹر خالد نقیب سے کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے ملاقات کی اور کرونا کی فوری تشخیص کے لیے موبائل ایپ بنانے پر مبارک باد دی

پاکستانی نژاد کینیڈین ڈاکٹر نے کورونا کی تشخیص کیلیے موبائل ایپ تیارکرلی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نقیب خالد نے کرونا کی فوری تشخیص کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر خالد نقیب سے کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے ملاقات کی اور کرونا کی فوری تشخیص کے لیے موبائل ایپ بنانے پر مبارک باد دی۔
پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے امید ظاہر کی کہ موبائل ایپ کے بعد کرونا کی ٹیسٹنگ میں بہت زیادہ آسانی ہوجائے گی کیونکہ ایپلیکشن کے ذریعے فوری نتیجہ آجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نقیب خالد کی تیار کردہ ایپ جلد پلے اسٹور پر دستیاب ہوگی جہاں سے صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نقیب خالد نے 1983 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہوں نے میڈیکل ڈیوائسز اور سسٹمز کی ایجاد کا تجربہ بھی حاصل کیا۔
ڈاکٹر خالد نقیب کا کہنا تھا کہ فوری، درست اور کم قمیت ٹیسٹنگ کے حوالے سے ہمیں لیبارٹریز پر انحصار کم سے کم کرنا ہوگا، جس کے تحت ہم عالمی وبا اور ویکسین کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کرونا وبا جب تک کنٹرول میں نہیں آئے گی ہمارے معمولاتِ زندگی اور معاشی معاملات بحال نہیں ہوسکیں گے۔