پاکستان کی مخلتف جیلوں کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے کہ جس سے متعلق انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے رپورٹس بھی جاری کردی گئی ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور جسٹس پروجیکٹ پاکستان کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مختلف جیلوں میں نہ صرف عمر رسیدہ قیدی کورونا کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ خواتین اور بچے بھی جیلوں میں قید ہیں۔
وفاقی محتسب کی ایک رپورٹ کے مطابق کے پی کی جیلوں میں خواتین کی تعداد 119 ہے جن میں سے 37 کے 50 بچے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ازما نامی خاتون قیدی کی آٹھ سال کی بچی دمے کی مریضہ ہے، موجودہ حالات میں اس کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔