انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 9 پیسے بڑھ کر 155.69روپے ہوگئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 9 پیسے بڑھ کر 155.69روپے ہوگئی

پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیے

پاکستان نے سعودی عرب کو 3ارب ڈالر کے قرضے سے مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیا۔مجموعی طور پر اداشدہ رقم 2 ارب ڈالر ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نےسعودی عرب کومزیدایک ارب ڈالرقرض واپس کردیاہے۔ پاکستان کی جانب سے 3 ارب ڈالر قرضے کی دوسری قسط واپس کی گئی ہے۔ پاکستان اس سے پہلے  جولائی میں ایک ارب ڈالر واپس کر چکا ہے، باقی ایک ارب ڈالر آئندہ ماہ میں واپس کر دے گا۔ سعودی عرب کوقرض واپسی میں چین نےپاکستان کی مددکی۔  پاکستان مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر قرض واپس کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں عمران خان نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سالانہ کانفرنس میں شرکت کی تھی جہاں سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالرکے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔ 15 دسمبر 2018 کو تین سالہ مدت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں رقم ڈالی گئی تھی۔ پاکستان یہ رقم متعلقہ شیڈول سے پہلے واپس کر رہا ہے۔