سندھ حکومت نے صوبے بھرکے مدارس کو تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دیدیا۔
سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں تمام مدارس میں تدریسی عمل فوری طورپربند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظر ملک بھرمیں 26 نومبر سے 10 جنوری تک سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔