راحت فتح علی خان کو 15جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت، ابتدائی نوٹس کے بعد ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے تھے
راحت فتح علی خان کو 15جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت، ابتدائی نوٹس کے بعد ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے تھے

ایف بی آرنے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

راحت فتح علی خان مشکل میں پڑ گئے، اِن لینڈر یونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔
ان رقوم کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں، انٹیلی جنس رپورٹ پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارروائی شروع کردی۔
ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کی جانب سے ٹریول ہسٹری اورخفیہ بینک اکاؤنٹس کےانکشاف کے بعد جواب جمع کرانے کیلئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔
ایف بی آرذرائع کے مطابق اِن لینڈریونیو نے مشہور گلوکارراحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس اورٹریول ہسٹری کا سراغ لگایاتھا،ان کی اِن رقوم کا گوشواروں میں کہیں کوئی ذکر نہیں تھا۔
ان انٹیلی جنس رپورٹ پرایف بی آر نے کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف بی آرذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر میں گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2016ءکا آڈٹ بھی زیرالتوا ہے۔