کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر میں 3 لاکھ ڈالرز اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 37 کروڑ 96 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 3 لاکھ ڈالرز اضافے سے 13 ارب 29 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 8 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔