کیمروں کا معاملہ ماضی کے واقعات کا تسلسل ہے۔فائل فوٹو
کیمروں کا معاملہ ماضی کے واقعات کا تسلسل ہے۔فائل فوٹو

سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سےکرانے کیلیے آئینی ترمیم کرناہوگی، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کاکہنا ہےکہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہوگی، سپریم کورٹ ریفرنس بھیج کر کوئی حل نہیں نکلے گا۔
سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات سے قوم پرست اور مذہبی جماعتیں وفاقی مرکزی دھارے میں شامل نہیں ہو سکیں گی، اس سے وفاق میں تقسیم میں مزید اضافہ ہوگا۔
سینیٹ الیکشن میں سپریم کورٹ نے شو آف ہینڈ کا فیصلہ دیا تو تاریخی ہوگا، شیخ رشید

ان کاکہنا ہےکہ سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی نے خفیہ لیکن قابل سراغ ووٹ (ٹریس ایبل) کی تجویز دی تھی،جس سے سینیٹ کی تشکیل کے تصور پر فرق نہیں پڑے گا۔

سابق چیئرمین سینیٹ کے مطابق متناسب نمائندگی اور واحد قابل انتقال ووٹ کے حوالے سے ترمیم اس تصور کو تبدیل کردے گی جس کے لیے سینیٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،آئین کی تیاری کے پیچھے فلسفہ تھا کہ صوبائی اسمبلی میں موجود ہر طرح کی سیاسی رائے کی وفاقی ڈھانچے میں نمائندگی ہو ، یہی وفاقیت کا بنیادی اصول ہے۔