ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کرونا سے مزید 84 افراد جاں بحق

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 84 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے ۔وینٹی لیٹر پر موجود 51 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 39 ہزار171 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں مزید 2 ہزار 972 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار494 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار80، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار021، اسلام آباد میں 35 ہزار 700، بلوچستان میں 17 ہزار 868، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہارنے والے 84 افراد میں سے 74 لوگوں کا انتقال ہسپتال میں ہوا جبکہ 9 افراد گھروں میں چل بسے ۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42 ہزار 478 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 447 کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار261 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 852 ہوگئی ہے۔