انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پرڈالرکی قیمت میں 21 پیسے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 11 پیسے سے کم ہو کر159 روپے 90 روپے پر آ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد بڑی چھلانگ دیکھنے میں آئی تاہم یہ برقرار نہ رہ سکی اور گراف واپس نیچے آنا شروع ہو گیا ۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 43 ہزار 766 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 189 پوائنٹس کا اضافہ اور انڈیکس 43 ہزار 955 پر پہنچ گیا اور 44 ہزارکی نفسیاتی حد عبورکرنے کی طرف جار ہاتھا لیکن وہ مقام آنے سے قبل اس میں کمی ہونا شروع ہو گئی اورانڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کردیا، اس وقت 100 انڈیکس 22 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 789 پوائنٹس پرآ گیا ہے۔