اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کیلیے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کی الیکشن روکنے کی استدعا پر سماعت ہوئی جس دوران ن لیگ نے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئرکو نااہل کر کے امتیازی سلوک کیا ، وکیل پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ایک سال سے یوسی انتخاب روکا ہوا ہے اس لیے میئر کا انتخاب کیسے ہو سکتا ہے ؟
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نقائص ہیں،اسلام آبادمیں سب سے زیادہ طاقتورلوگ ہیں لیکن شہرنظراندازہے،اسلام آباد کیلیے نیا ماڈل لانا پڑے گا،الگ اسمبلی بنانا پڑے گی،چیف کمشنراسلام آباد چلاتے ہیں،ساتھ3 عہدے بھی دے دیے،شہرکی تباہی میں سی ڈی اے نے بھی اپنا کردار ادا کیا،کئی سال بعد اسلام آبادمیں کچھ صفائی شروع ہوئی،اسلام آباد کے پوش سیکٹرزکا بھی برا حال ہے۔