جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو
جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو

بھارت نے فوجی کارروائی کی تو بھرپور جواب ملے گا۔ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے، بھارت کی سازشوں سے پاکستان مکمل طورپرآگاہ ہے۔

ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کیلیے بھارت اپنے پارٹنرزکی اجازت کا منتظر ہے۔ بھارت میں کسانوں کا بڑا احتجاج جاری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوجی کارروائی کی صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یہ انتہائی نازک صورتحال ہے۔ بھارت نے فوجی کارروائی کی تو اسے بھرپور جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن مناسب جواب دینے کی قوت رکھتا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیارکر چکے ہیں۔ بھارت پاکستان کیخلاف بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کررہا ہے۔ ڈس انفولیب رپورٹ نے بھارت کی ساشوں کا پردہ چاک کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا تھا۔