موجودہ دور حکومت میں کفن کے کاروبار نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے، امیر جماعت اسلامی، اسامہ ستی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت
موجودہ دور حکومت میں کفن کے کاروبار نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے، امیر جماعت اسلامی، اسامہ ستی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

جماعت اسلامی نے بھی سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کروانے کی مخالف کر دی

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل اپوزیشن جماعتوں کے بعد اب جماعت اسلامی نے بھی سینیٹ الیکشن مقررہ وقت سے پہلے کرانے کی مخالف کر دی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن شیڈول کے مطابق مارچ میں ہونے چاہئیں، اگر حکومت کو جلدی ہے تو سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پی ٹی آئی نمائندوں پر اعتماد نہیں، اسی لیے ان کا سارا زور شو آف ہینڈز پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو سینیٹ کی طرح قومی اسمبلی کے الیکشن بھی قبل از وقت کرانے چاہئیں۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان فروری میں سینیٹ الیکشن کروانے کا اعلان کر چکے ہیں اور اس حوالے سے وہ قانونی ماہرین کی رائے بھی لے چکے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے شو آف ہینڈز کے ذریعے کروانے کی مخالفت کر دی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ نے شو آف ہینڈ کا فیصلہ دیا تو یہ تاریخی فیصلہ ہو گا جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے اور شو آف ہینڈز کے ذریعے ہوئے تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔