کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں جب کہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1878 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔
قیمتیں مستحکم ہونے کی نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 112300 روپے اور فی دس گرام سونے کی 96280 روپے پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1270 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1088روپے 82 پیسے پر مستحکم رہی۔
دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد 3 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ گھٹ کر 160 روپے 8 پیسے کی سطح پر آگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 160 روپے 30 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔