وزارت میں رہتے ہوئے کوئی سرکاری چیز استعمال نہیں کروں گا۔فائل فوٹو
وزارت میں رہتے ہوئے کوئی سرکاری چیز استعمال نہیں کروں گا۔فائل فوٹو

ریلوے کو کمرشل ادارے کی طرح چلائیں گے، اعظم سواتی

لاہور: وزیر ریلوے اعظم سواتی کاکہنا ہے کہ ریلوے کو کمرشل ادارے کی طرح چلائیں گے۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، نہ سیاست ہوگی نہ بیرونی مداخلت، میرے تعلقات ریلوے کیلیے استعمال ہوں گے اور اسےکمرشل ادارے کی طرح چلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ہم سے نہیں ہوسکتا اسے فوری آوٹ سورس کرنا ہے، آمدنی کا براہ راست تعلق ریلوے ملازمین کی کارکردگی سے ہے۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے میں مینجمنٹ، آٹومیشن اور تکنیک کی کمی نظر آرہی ہے، جہاں بہتری کی ضروت ہے اسے نوٹ کیا ہے اور بہتری لائیں گے۔