پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 330 تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں 2 ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 553 زیر علاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 302، خیبر پختونخوا ایک ہزار521، اسلام آباد میں 388، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 117، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 948، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 428، بلوچستان میں 17 ہزار 909، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 961 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح6اعشاریہ61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ24 اعشاریہ59 فیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح11 اعشاریہ20 فیصد، راولپنڈی17اعشاریہ21 ، آزاد جموں کشمیر 7 اعشاریہ47 ، بلوچستان 3 اعشاریہ56 ، گلگت بلتستان1 اعشاریہ 07 ، اسلام آباد3 اعشاریہ5 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3 اعشاریہ8 ،، خیبرپختونخوا 8 اعشاریہ19،، سندھ9 اعشاریہ20 ، لاہور8 اعشاریہ08،، فیصل آباد3 اعشاریہ79 ، ملتان3 اعشاریہ40 ،، پشاور9 اعشاریہ23 ،، سوات6 اعشاریہ96 ، ایبٹ آباد14 اعشاریہ49 ، کوئٹہ 5 اعشاریہ65 ، میرپور میں7 اعشاریہ92 ،اور مظفرآباد13 اعشاریہ57 فیصد ہے۔