معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز سے فائٹ کاچیلنج قبول کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے باکسر عامر خان اور محمدوسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سب سے مشکل کام رنگ میں اترناہے،رنگ میں اترنے کے بعدکھلاڑی اپنے جذبے سے مقابلہ کرتاہے،راجکماری اورکنیزاول توپہلے پنچ پرناک آؤٹ ہوجائیں گی،یہ برائلرمرغیاں کیامقابلہ کریں گی۔
پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے چٹکلہ چھوڑتے ہوئے کہاکہ آپ اورمریم نواز کی ایک فائٹ کراتے ہیں،معاون خصوصی وزیراعلیٰ نے مریم نوازسے فائٹ کاچیلنج قبول کرتے ہوئے کہاکہ جومرضی آجائے اسے پہلے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کریں گے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قانون کے پنچ مارکرمیاں مفرور کوسیاست سے آؤٹ کیا،میاں مفروراب لندن میں پیزاسے ہم کلام ہورہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کامزید کہنا تھا کہ لاہورکے جلسے نے اپوزیشن کوناک آؤٹ کردیا،عمران خان کے یارکرنے مڈل اسٹمپ اڑادی،مڈل اسٹمپ اڑنے پرجاتی امراسے کوئی آوازبھی نہیں آرہی ،ان کاکہناتھاکہ بغیرپریکٹس میچ کھیلیں تو آپ ریٹائرڈ ہرٹ ہوتے ہیں،اپوزیشن یارکرکے بعد مرہم پٹی سے اٹھے توانہیں جواب دیں گے۔
ان کاکہناتھاکہ جاتی امراکے مکین باکسنگ رنگ میں بغیرپریکٹس اترے،اپوزیشن وارم اپ میچ سے پہلے رنگ میں نہ آئے،اپوزیشن اگلی باررنگ میں اترنے سے پہلے پریکٹس میچ کرلے۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں نے کھیل کے ہرمیدان میں فتح کے جھنڈے گاڑے،تاریخ میں پہلی بارپنجاب حکومت نے سپورٹس پالیسی کا اجراکیا،سپورٹس پالیسی کامقصد کھیلوں کے اسٹرکچرکوتقویت دیناہے۔
ان کاکہناتھا کہ نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، حکومت پنجاب نے جامع سپورٹس پالیسی کااجراکیاہے،پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جہاں کھیلوں کے میدان آبادہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں،نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔