سردی بڑھتے ہی ملک میں بھر میں پیدا ہونے والے گیس بحران کی وجہ سے عوام پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے چولہوں سے گیس غائب ہے اور خواتین کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پہلے ہی مشکل تھی، اب گیس کی کمی کی وجہ سے سلینڈرکے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔
ادھر پنجاب بھرکے سی این جی اسٹیشنوں کوغیرمعینہ مدت کے لیے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے سی این جی اسٹیشن اگلے 4 روز کے لیے بند ہیں۔
سوئی سدرن نے بھی گیس کی قلت کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنوں کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت پیر کو بھی سی این جی بند رہےگی۔
دوسری جانب سندھ میں گیس کی کمی کے باوجود سوئی سدرن کی 50 ملین مکعب فٹ گیس سوئی ناردرن کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، شدید سردی میں گیس کا استعمال زیادہ اور گیس پریشر مزید کم ہوگیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشربہت کم ہے، کئی علاقوں میں گیس بلکل بند ہے،خواتین پریشانی کا شکار ہیں۔