بی آر ٹی انتظامیہ نے نوجوان کیخلاف پولیس میں رپورٹ درج کرادی۔فائل فوٹو
بی آر ٹی انتظامیہ نے نوجوان کیخلاف پولیس میں رپورٹ درج کرادی۔فائل فوٹو

پشاور۔بی آرٹی اسٹیشن باکسنگ رنگ بن گیا

بی آرٹی اسٹیشن پرماسک نہ پہننے پرمسافراورسیکیورٹی گارڈکے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی،دونوں جانب سے گھونسوںاور ٹانگوں کااستعمال کیا،اسٹیشن پر موجود دیگر لوگوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا،پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نوجوان اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بی آرٹی بس میں نوجوان کے سفرکیلیے بغیر ماسک کے اسٹیشن آنے پرپیش آیا،سیکیورٹی پر موجودگارڈ نے اسے ماسک پہننے کیلیے کہا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اورنوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

بی آر ٹی انتظامیہ نے نوجوان کیخلاف پولیس میں رپورٹ درج کرادی ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ماسک پہننے کی تاکید پر نوجوان نے سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا،ہاتھا پائی کے بعد نوجوان اپنے رشتہ داروں کو بھی لے آیا،جس پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان اوراس کے ساتھی کو گرفتارکرلیا۔