وزیر اعظم کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو قانونی قرار دے دیاگیا
سی ڈی اے نے وزیراعظم کے گھر کے نقشے کی منظوری دی اورانہیں 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کر دی ہے۔فائل فوٹو
کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو قانونی قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سی ڈی اے نے وزیراعظم کے گھر کے نقشے کی منظوری دی اورانہیں 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کر دی ہے۔