ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کوسینیٹ میں بلانے کے بیان پرقائم ہوں ،چیئرمین نیب پیش نہ ہوئے توان کے وارنٹ جاری کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نیب سوسائٹیوں میں بھی چلی گئی ہرکسی کو نوٹس آجاتا ہے،سینٹ الیکشن وقت پرہوں گے کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی ،میں نہیں سمجھتا کہ حکومت اتنے کم وقت میں کچھ کر سکے گی ۔
انہوں نے کہاکہ نیب آرڈیننس میں ترمیم نہ کرناسیاسی جماعتوں کی غلطی ہے،نیب کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں ،سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سب چورڈاکو ہیں توپارلیمنٹ پوری کی پوری گھر چلی جائے،سب چور ڈاکوہیں کہنامناسب نہیں ہر کوئی چور نہیں ہوتا۔
ان کاکہناتھا کہ استعفے بھی سیاسی سسٹم کے تحت ہیں ،کوئی استعفے دینا چاہتا ہے تو کوئی غیرجمہوری بات نہیں ،استعفوں کافیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ۔