گرین ٹاﺅن میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کردیا

مقتولین میں شمیم بی بی ،14 سالہ بیٹا فیصل اور16 سالہ بیٹی فوزیہ شامل ہیں۔

               
December 21, 2020 · اہم خبریں, قومی
ملزم ذیشان کو پولیس نے سعید آباد سیکٹر9 سی سے گرفتار کیا۔فائل فوٹو

ملزم ذیشان کو پولیس نے سعید آباد سیکٹر9 سی سے گرفتار کیا۔فائل فوٹو

لاہور کے علاقے گرین ٹاﺅن میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کردیا،پولیس نے تہرے قتل کی واردات کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولہ نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی ،قتل کا واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ لگتا ہے،ملزم نے بیوی اور بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا،مقتولین میں شمیم بی بی ،14 سالہ بیٹا فیصل اور16 سالہ بیٹی فوزیہ شامل ہیں۔

پولیس نے تہرے قتل کی واردات کے ملزم کو گرفتارکرلیا،ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی کاکہنا ہے کہ ملزم بیوی بیٹی اور بیٹے کو قتل کرکے فرارہو گیاتھا۔