ننی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ردِعمل کا اظہارکیا ہے۔
ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سیلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔
مریم نواز نے کہا کہ سی ڈی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ12لاکھ جرمانے کی ادائیگی پرعمران خان کی بنی گالا رہائش گاہ ریگولرائز کردی گئی ہے۔
غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سیلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔ https://t.co/XIbRsSxFvh
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 20, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ روز کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کے گھرکا نقشہ منظورکرلیا تھا۔
ذرائع سی ڈی اے کے مطابق نقشہ ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشنز 2020 کے تحت منظورکیا گیا جب کہ سی ڈی اے نے وزیراعظم کا بنی گالہ کا گھر 106روپے مربع فٹ کے حساب سے ریگولرکیا۔