مسلم لیگ (ن) کی سینیٹرکلثوم پروین کرونا کے باعث انتقال کرگئیں۔
سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اورانہیں 28 نومبر کو طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ پیرکی علی الصبح انتقال کرگئیں۔
سینیٹ سیکرiٹریٹ نے کلثوم پروین کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کلثوم پروین کے اہل خانہ کو فون کرکے ان کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اورپروگریسیو سوچ والی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا، کلثوم پروین نے بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھرپور نمائندگی کی، پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا۔
واضح رہےکہ پاکستان میں کئی ارکان اسمبلی کورونا سے انتقال کرگئے ہیں جن میں پی پی کے جام مدد علی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی اور وزیراعلیٰ سندھ بہنوئی بھی کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔