ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو قتل کیا گیا۔فائل فوٹو
 ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو قتل کیا گیا۔فائل فوٹو

گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کوقتل کردیا

لاہورکے علاقے شمالی چھاؤنی میں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رحمت خان اور مقتول یوسف ایک ہی گھر میں اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ رہتے تھے اوردونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ان کا جھگڑا ہوا تو ملزم رحمت خان نے فائرنگ کر دی اور گولیاں لگنے سے یوسف زخمی ہو گیا جس پراسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق بھائی پر فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔