سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت کی خواہش ہے پی ڈی ایم میں اختلاف پیداہو،اسلام آبادکاکوروناجب تک ختم نہیں ہوگاملکی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میرے خلاف کیس میں ابھی تک سمجھ نہیں آیا یہ ہے کیا،ان کاکہناتھا کہ نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی،نیب قوم کا پیسہ اورلوگوں کا وقت ضائع کرتے ہیں،نا انصافی کا معاملہ زیادہ وقت نہیں چل سکتا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ حکومتی وزرا ٹی وی پرآکرجھوٹ بولتے ہیں،پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہوگئی ہے،لانگ مارچ ہوگا اورعوام کو ریلیف ملے گا،انہوں نے کہاکہ جس سے ریلوے نہیں چل رہی اس کو داخلہ کی وزارت دیدی ہے،جوالیکشن چوری کرتا ہے ہم اس کے خلاف ہیں۔