حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلیے ریفرنس کی تیاری شروع کردی،وزیراعظم کی ہدایت پر ریفرنس کی تیاری شروع کی گئی،حکومتی ریفرنس رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر ہونے کاامکان ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ سینیٹ انتخابات الیکشن ایکٹ2017 کے بجائے اوپن بیلٹ سے کرایا جاسکتا ہے ،خفیہ رائے دہی سے ارکان کی خریدو فروخت میں کالادھن استعمال ہوتا ہے ،اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت آئے گی ۔