الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات10 فروری سے قبل نہیں ہو سکتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی اور قانونی ذمے داری ہے،آئین اور قانون کی روشنی میں اپنی ذمے داریاں مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں ،سینیٹ کے نصف اراکین 11 مارچ 2021 کو ریٹائرہو رہے ہیں ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات10 فروری سے قبل نہیں ہو سکتے ،ترجمان نے کہا کہ عام طورپر سینیٹ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوتے رہے ہیں ،اس بارالیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پرانتخابات کی تاریخ جاری کرے گا۔