احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

’’ایک ایک سوال ملین ڈالرکا ہے‘‘جج جوادالحسن

شہبازشریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کمرہ عدالت میں شور شرابے پر جج احتساب عدالت برہم ہو گئے،جج احتساب عدالت نے کہاکہ جو لوگ شہباز سے ملاقات کرنے آئے ہیں اب وہ باہر چلے جائیں، آپ لوگوں کے شور سے سماعت میں مشکل آرہی ہے۔

جج جوادالحسن نے کہاکہ ایک ایک سوال ملین ڈالرکا ہے، رانا مشہود آپ کے ہوتے ہوئے بھی شور ہو رہا ہے،اگرآپ باز نہیں آئیں گے تو میں اٹھ کر چلا جائوں گا۔

نیب گواہ کے بار بارکھانسنے پرعدالت کا اظہار تشویش کیا، عدالت نے نیب گواہ سے استفسار کیاکہ کیا آپکی طبیعت ٹھیک ہے،عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے ماسک کو ٹھیک سے پہنیں ۔