آواران کے علاقے کیل کور میں سرچ آپریشن کے دوران 7 دہشتگردمارے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیل کور میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیاگیا،دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔
لیویز حکام کے مطابق دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے اوران کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا،دہشتگردوں کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ان کی شناخت کاعمل جاری ہے۔
واضع رہے ضلع آواران کے قریب جٹ بازار میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آواران کے قریب جٹ بازار میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیااور دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے۔