پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ میرے خواب کے مطابق حالات صحیح سمت میں نہیں جا رہے، سال 2021 سال 2020 سے بھی مشکل ہو گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہاکہ 2021 میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، میں سینیٹ الیکشن سے پہلے کچھ اور دیکھ رہا ہوں۔پی پی رہنما منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا سال آسان بھی ہوسکتا ہے اور مشکل بھی ہو سکتا ہے۔