وفاقی حکومت نے ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیونیوز کےمطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پرامن اور تحقیقی استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سیکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔
Another landmark acheived https://t.co/0TJ2nZ0TXB
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2020
وزیراعظم نے ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات دیں جو ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔