دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو
دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری دیدی،ایم کیو ایم نے تحفظات تحریری طور پر کابینہ میں پیش کردیئے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 دسمبرکے فیصلوں کی توثیق کردی گئی،وفاقی کابینہ نے مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

ایم کیو ایم نے قومی مردم شماری دوبارہ کرانے کامطالبہ کردیا،کابینہ نے مردم شماری پر وزرا کمیٹی کی رپورٹ منظورکرلی،ایم کیو ایم نے تحفظات تحریری طورپر کابینہ میں پیش کردیے ۔وفاقی کابینہ نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دیدی،اجلاس میں موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بھی منظوری دیدی گئی ۔