سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا دعوت نامہ گردش کررہا ہے جس کے مطابق بختاوراور محمود چوہدری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27 جنوری 2021 کو مہندی کی رسم سے ہوگا۔
بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری 2021 کو ہوگا جب کہ ولیمے کی تقریب 30 جنوری 2021 کو منعقد کی جائے گی۔
اب حال ہی میں بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دوستوں اور عزیزو اقارب کے ساتھ اپنی منگنی کی ایک تصویر شیئر کی۔
تصویرکے کیپشن میں بختاورکے منگیتر نے لکھا کہ ‘میرے دوستوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ ڈیسٹینیشن ویڈنگ ہوگی؟ جس کے جواب میں محمود چوہدری نے کہا کہ ہاں پاکستان میں’۔
محمود چوہدری کے اس کیپشن کے بعد یہ بات ظاہر ہو رہی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری پاکستان میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔