وزیراعظم عمران خان نےکورونا وائرس کے پیش نظر رجسٹرڈ دینی مدارس بند نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے دینی مدارس سے متعلق جواب طلب کرلیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند تو مدارس کیوں کھلے ہیں؟۔
ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے فیصلوں کے باوجود دینی مدارس کی انتظامیہ نےتعاون نہیں کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم کے نوٹس پر وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں بند نہ ہونے والے دینی مدارس سے رابطہ کرلیا ہے،وزارت تعلیم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی خطرناک لہر جاری ہے، ضابطہ کار (ایس او پیز) کے مطابق مدارس بند کیے جائیں۔