وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، 6نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا گیا
وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، 6نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا گیا

مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلیے50 کروڑڈالرمالیت کے یوروبانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کے یورو بونڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ یوروبانڈ واپڈا کی طرف سے مہمنداوردیامیر ڈیم کیلئے درکارغیرملکی فنانس پوری کرنے کے لیے جاری کرے گا۔
اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔
وفاق کا کراچی کے منصوبوں کیلئے 739 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے اور فاقی حکومت کی آئندہ 3 سال کے دوران فنڈز فراہم کرنے کی تجویز ہے۔
علاوہ ازیں ای سی سی کےاجلاس میں سوئی گیس کمپنیوں کے ایل پی جی ایئر مکس پراجیکٹس کے التواء کی سمری بھی زیر غور آئے گی جبکہ اجلاس میں گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ(جی اہچ پی ایل)کے قرضوں کی ریپیمنٹ اور مستقبل میں جی آئی ڈی سی سےانٹرسٹیٹ گیس سسٹمز لمیٹڈ(آئی آیس جی ایس ایل)گیس امپورٹ و انفرا اسٹرکچر پراجیکٹس کی مد میں درکار اخراجات کی سمری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے وزیراعظم کی کم لاگت ہاوسنگ سکیم اور دیگر اخراجات کی مد میں 59 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔